سری نگر،21 اکتوبر ؛ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال میں خواتین بلکہ بچوں کو بھی شک کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب بی جے پی کی پالسیوں کا نتیجہ ہے جن سے ہم دہائیاں پیچھے چلے گئے ہیں۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی اس تصویر کے رد عمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کیا جس میں سی آر پی ایف کی خواتین ونگ کی اہلکار ایک نو دس سالہ بچی کے بیگ کی تلاشی کرتی ہیں۔
محبوبہ مفتی کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘یہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا لب لباب ہے جہاں اب خواتین یہاں تک بچوں کو بھی شک کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر کو اس ڈگر پر بی جے پی نے لایا ہے ان کی پالیسوں نے ہمیں دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے‘۔