لکھنؤ ، 21 اکتوبر ؛ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اعلان کیا ہے کہ جب ان کی پارٹی اتپردیش میں اقتدار میں آئے گی تو انٹر پاس لڑکیوں کو اسمارٹ فون اور گریجویٹ طالبات کو الیکٹرانک اسکوٹی دی جائے گی۔
مسز واڈرا نے جمعرات کو ٹویٹ کیا’’کل میں نے کچھ طالبات سے ملاقات کی۔ اانہوں نے بتایا کہ اسے پڑھنے اور سیکورٹی کے لیے اسمارٹ فون کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا’’مجھے خوشی ہے کہ آج اعلان کمیٹی کی رضامندی سے یوپی کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت بنتی ہے تو انٹر پاس لڑکیوں کو اسمارٹ فون اور گریجویٹ لڑکیوں کو الیکٹرانک اسکوٹی دی جائے گی‘‘۔
بدھ کے روز پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے عملہ کے لواحقین سے ملنے آگرہ جاتے ہوئے مسز واڈرا کو لکھنؤ پولیس نے آگرہ ایکسپریس وے کے ’انٹری پوائنٹ‘ پر روک لیا۔ اس دوران مسز واڈرا نے وہاں موجود طالبات سے بات چیت کی اور ان سے پوچھا کہ کیا وہ ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہیں گی؟ اس پر لڑکیوں نے رضامندی ظاہر کی اور موبائل فون نہ ہونے کی مجبوری گنوائیں جس پر کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ اگر ان کی حکومت اقتدار میں آئی تو انہیں موبائل فون دیئے جائیں گے۔