اوڈینسے، 22 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کے آخری دو اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور سمیر ورما کو جمعہ کے روز کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا چیلنج ختم ہوگیا۔
سندھو کو کوارٹر فائنل میں پانچویں سیڈ کوریا کے اے این سیونگ نے 36 منٹ میں 21-11، 21-12 سے شکست دی۔
سیانگ کے خلاف اس شکست کے بعد ہندوستانی کھلاڑی کا کیریئر کا ریکارڈ 0-2 ہے۔