دبئی، 24 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان نے اپنے اوپنرز کپتان بابر اعظم (ناٹ آؤٹ 68) اور محمد رضوان (ناٹ آؤٹ 79) کی شاندار نصف سنچریوں اور 152 رنوں کی ریکارڈ اوپننگ پارٹنرشپ کی مدد سے آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کو اتوار کے روز یکطرفہ انداز میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں مسلسل پانچ میچوں میں شکست کھانے کا سلسلہ توڑ دیا۔









