اسلام آباد، 26 اکتوبر ؛بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات اور اقتصادی تعاون چاہتی ہے۔ یہ اطلاع ’ڈان نیوز‘ نے منگل کو دی۔
محترمہ حسینہ نے یہ بات پیر کو ڈھاکہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی سے ملاقات کے دوران کہی۔
دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق دونوں فریقین نے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
محترمہ شیخ حسینہ اور مسٹر صدیقی کے درمیان تقریباً گیارہ مہینوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔
محترمہ حسینہ جلد ہی پاکستان کے پہلے دورے پر آنے والی ہیں۔