لکھنؤ: فلم اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سے جڑے منشیات معاملے میں گواہ بنائے گئے کرن گوساوی ممبئی میں پولیس سے خود کو خطرہ بتاتے ہوئے لکھنؤ میں خودسپردگی کر سکتا ہے۔
سنسنی خیز معاملے میں گواہ بنائے جانے کے بعد لاپتہ ہونے والے گوساوی نے پیر کو ٹیلی فون پر ایک نیوز چینل کو بتایا کہ وہ جلد ہی لکھنؤ میں خودسپردگی کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ گوساوی پر حال ہی میں ان کے ہی سیکیورٹی گارڈ نے آرین خان سے متعلق منشیات کے معاملے میں کروڑوں روپے کی لین دین جیسے سنسنی خیز الزامات لگائے تھے۔