برازیلیا، 27 اکتوبر ؛برازیل میں سینیٹ کی ایک کمیٹی نے صدر جیر بولسونارو کو کووڈ وبائی مرض سے نمٹنے میں ناکامی پر مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے کی سفارش کی ہے۔ بی بی سی نے بدھ کو یہ رپورٹ دی۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 11 رکنی پینل میں سے سات نے کمیٹی کی رپورٹ کی حمایت کی ہے، جس میں مسٹر بولسونارو کو انسانیت کے خلاف جرائم سمیت نو الزامات کا سامنا کرنے کو کہا گیا ہے۔
کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عمر عزیز بدھ کو رپورٹ کا فیصلہ برازیل کے پراسیکیوٹر جنرل کو بھیجیں گے۔
مسٹر بولسنارو نے تاہم ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ وہ ’’بالکل بھی قصوروار نہیں ہیں۔‘‘
برازیل میں اب تک کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا سے چھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس بیماری سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے برازیل دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
رپورٹ میں صدر پر عوامی فنڈز کے غلط استعمال اور جعلی خبریں پھیلانے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔