بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ بہت جلد اپنے ساتھی اداکار وکی کوشل سے شادی کرنے والی ہیں ۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ، اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی تیاریاں پورے عروج پر ہیں ۔
شادی کے حوالے سے افواہیں اور قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں اداکار رواں سال نومبر یا دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اور شادی کی تقریب کے لیے بھرپور تیاریاں بھی جاری ہیں۔
مقامی میڈیا نے اداکاروں کے ایک قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی شادی کے جوڑے مشہور فیشن ڈیزائنر نے ڈیزائن کیے ہیں۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل کے بارے میں کچھ عرصے سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں تاہم، دونوں اداکاروں نے ہمیشہ یہ کہہ کر ان خبروں کی تردید کی کہ دونوں صرف اچھے دوست ہیں۔
مبینہ طور پر دونوں اداکاروں کے درمیان رشتہ اس وقت شروع ہوا، جب اداکار وکی کوشل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ کترینہ کو پسند کرتے ہیں جبکہ اداکارہ کترینہ کیف نےاس معاملے پر خاموشی اختیار کرنےکا فیصلہ کیا۔
دونوں اس وقت سے ہی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جب امریکی گلوکار نک جونس نے غلطی سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنالی تھی۔
تاہم ، کترینہ اور وکی نے اپنے تعلقات کو خفیہ رکھنے کی بہت کوشش کی، لیکن ان کے مداح ہمیشہ ان کی تصویروں اور ویڈیوز ہمیشہ بہت پسند کرتے ہیں ۔