رائے بریلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی اپیل پر منعقد پرتگیہ یاترا کے آئندہ یکم نومبر کو پارٹی صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی پہنچنے پر پارٹی کے سینئر لیڈروں کے علاوہ بی جے پی سے عدم اتفاق رکھنے والے لیڈر شتروگھن سنہا کے بھی شرکت کے امکانات ہیں۔
اس ہائی پروفائل سیٹ پر پرتگیہ یاترا کے پہنچنے سے قبل تیاریوں میں مقامی کارکن زور وشور سے لگے ہوئے ہیں۔
پارٹی کے ضلع صدر پنکج تیواری نے بتایا کہ پرینکا گاندھی واڈرا کی ہدایت پر آنے والے 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو منعقد پرتگیہ یاترا 31اکتوبر کو رائے بریلی پہنچے گی۔