ہردوئی : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر نوجوانوں کی سوچ کو نہ سمجھنے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں جو لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی چلانا نہ جانیں وہ نوجوانوں کے مفاد کی بات کیسے سمجھیں گے؟
اکھلیش نے یہاں سماج وادی کی وجے رتھ کے دوسرے مرحلے کی یاترا کا آغاز کرتے ہوئےکہا کہ نوجوان ہی اس ملک کا مستقبل ہیں اور نوجوان ہی کے دل کی بات نوجوانوں ذہنیت والے لوگ ہی سمجھ سکتے ہیں۔
انھوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’اب تک تو ہم یہ جانتے تھے کہ ہمارے وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ چلانا نہیں جانتے، لیکن ابھی ایک افسر نے بتایا کہ وہ موبائل بھی چلانا نہیں جانتے۔
ذرا سوچئے کہ آج کے زمانے میں جو موبائل اور لیپ ٹاپ آپریٹ نہ کرپائے وہ نوجوان کی بات کیا سمجھیں گے۔