جے پور یکم نومبر (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانگریس کا رکن بن کر ملک، آئین اور جمہوریت کو بچانے میں اپنا تعاون دیں۔
مسٹر گہلوت نےسوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ آج سے کانگریس کی رکنیت سازی مہم شروع ہو رہی ہے۔
ملک کی سب سے قدیم، قابل فخر تاریخ والی پارٹی جس کے قائدین نے آزادی سے پہلے اور بعد میں قربانیاں دیں اور ملک کو متحد رکھا، اس پارٹی کے ممبر بن کرعوام تک کانگریس کا پیغام پہنچائیں اور عوامی بیداری کی اس اہم مہم کا حصہ بنیں۔