کورونا کے باعث غیر ملکی زائرین کیلئے کربلائے معلیٰ اور نجف اشرف کی زیارات بند ہونے کے تقریبا 2 سال بعد اب ایرانی زائرین 14 نومبر سے زیارات مقدسہ کیلئے عراق جا سکیں گے۔
صوبہ خراسان جنوبی کے حج و زیارات کے پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر ابوالفضل نوفرستی نے کہا ہے کہ ہوائی جہاز کے ذریعےعراق جانے والے زائرین اپنے ناموں کا اندراج کر سکتے ہیں اور زائرین کا پہلا قافلہ 14 نومبر کو عراق کیلئے روانہ ہو گا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عراق کی حکومت نے زائرین کے داخلے کو بند کردیا تھا۔ تاہم اربعین ابا عبداللہ الحسین (ع) کے موقع پر محدود پیمانے پر زائرین کو اربعین مارچ میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔