لکھنؤ: اترپردیش کے چیف الیکشن کمشنر اجئے کمار شکلا نے ریاست میں آئند سال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پیر کو یہاں ووٹر لسٹ نظر ثانی مہم کا آغاز کیا۔
لکھنؤ یونیورسٹی میں منعقد پروگرام میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یکم نومبر سے 30نومبر تک پوری ریاست میں ووٹروں کے نام جوڑنے اور ہٹانے کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری2022 کو جن شہریوں کی عمر 18سال ہوجائے گی انہیں ووٹربنانے پر مہم میں خصوصی فوکس کیا جائے گا۔