بلندشہر:06نومبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے گلاوٹھی علاقے میں پولیس کے ساتھ ہوئی مڈھ بھیڑ میں شاطر بدمعاش ندیم عرف کالا گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس نے اس کے قبضے سے چوری کی ایک لائسنسی ایک نلی بندوق، موبائل فون اور 12بور کا دیسی طمنچہ کارتوس سمیت برآمد کیا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ چار نومبر کی رات میں سیانہ روڈ واقع ہینڈ پمپ پارٹس فیکٹری کے سیکورٹی گارڈ سے ایک شاطر بدمعاش نے اس کی لائسنس بندوق،کارتوس اور موبائل فون لوٹ لیا تھا جس کی رپورٹ سیکورٹی گارڈ اما شنکر شرما نے پولیس تھانہ میں درج کرائی تھی۔