بھوپال،6 نومبر (یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی آئندہ 15 نومبر کو یہاں تاریخی جنبوری میدان میں ریاستی سطح کی قبائلی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
کانفرنس کا انعقاد کرنے کےلئے تیاریاں وسیع سطح پر شروع ہوگئی ہیں۔
اس میں ریاست کے مختلف علاقوں سے قبائلی کمیونٹی سے آنے والے شہریوں کو خصوصی طورپر مدعو کیا گیا ہے۔