دبئی : ہندوستان نےمحمد شامی (15 رن پر 3وکٹیں)، لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ (15 رن پر تین وکٹیں )، جسپریت بمراہ (10 رن پر دو وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت اسکاٹ لینڈ کوجمعہ کے روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ دو کے میچ میں 17.4 اوورز 85 رن پر ڈھیر کردیا.
کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا درست فیصلہ کیا۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج مانسی نے 19 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔
کیلم میکلائیڈ نے بغیر کسی باؤنڈری کے 28 گیندوں پر 16 رنز بنائے، مائیکل لسک نے 12 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 اور مارک واٹ نے 13 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے۔