نئی دہلی 11 نومبر ؛ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے معاملات میں ایک دن پہلے کے مقابلے میں اضافہ درج کیا گیا اور اس دوران 13 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ، حالانکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد نسبتاً زیادہ رہنے سے فعال معاملات میں کمی رہی۔
دریں اثناء بدھ کو ملک میں 57 لاکھ 54 ہزار 817 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اوراب تک ایک ارب 10 کروڑ 23 لاکھ 34 ہزار 225 افراد کاویکسینیشن کیاجاچکا ہے۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 13091 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کااعدادوشماربڑھ کر 34401670 ہو گیا ہے۔ اس دوران 13878 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعدادبڑھ کر 33800925 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز 1127 کم ہو کر 138556 رہ گئےہیں۔
اسی عرصے میں 340 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کااعدادوشمار چار لاکھ 612 ہزار 189 ہو گیا ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 0.40 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.25 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد پر برقرار ہے۔
کیرالہ ایکٹیو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایکٹیو کیسز 560 کم ہو کر 71084 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 7841 مریضوں کی صحت یابی کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4929153 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 259 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34621 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں فعال معاملات 899 کم ہو کر 16044 ہو گئے ہیں جبکہ مزید 17 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد 140447 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1976کم ہوکر 6463932 رہ گئی ہے۔