نئی دہلی: کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی معصوم بیٹی کے ریپ کی دھمکی دینے والے شخص کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔گزشتہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارتی ٹیم کو شکست دی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی اپنی ہی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ وہیں ایک شخص نے کپتان وراٹ کوہلی کو ان کی بیٹی کا ریپ کرنے کی دھمکی دی تھی۔









