نئی دہلی، 14نومبر ؛چیف جسٹس این وی رمن نے مضبوط جمہوریت کے لئے صحت مند عدالتی نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اتوار کو کہاکہ زمینی سطح پر انصاف نظام مضبوط کئے بغیر ہم ایک صحت مند عدلیہ کا تصور نہیں کرسکتے۔
جسٹس رمن نے نیشنل لیگل سروس اتھارٹی کی طرف سے ملک گیر 40روزہ قانونی بیداری مہم کے اختتام کے موقع پر کہاکہ جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے عدلیہ ہمیشہ آگے رہی ہے۔ اس ملک کی آئینی عدالتوں کے فیصلوں نے جمہوریت کو پھلنے پھولنے کے قابل بنایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہندستانی عدلیہ کو مقامی عدالت کے کاموں کے ذریعہ سے لوگ جانتے ہیں۔ عدلیہ لوگو کی مدد کی آخری امید ہوتی ہے۔ پریشانی میں مبتلا خاتون، دیکھ بھال کی ضرورت پڑنے پر بچے یا پھر غیر قانونی قیدی سب سے پہلے نچلی عدالت پہنچتے ہیں۔
https://youtu.be/L4wWlOMCOqM