غازی پور: اترپردیش کے ضلع غازی پور میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی 16نومبر کوفخن پورا میں ہونے والی ریلی پر غازی پور ضلع انتظامیہ نے روک لگا دی ہے۔
ایس ڈی ایم محمدآباد آشوتوش کمار نے بتایا کہ اس سے متعلق ہدایت سے متعلقہ پارٹی کو ہفتہ کوہی تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا تھا۔
اس درمیان اتوار کی شام تقریبا چار بجے ایس پی کے ضلع صدر رام دھاری یادو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ ریلی کے مقام پر موجود ہیں اور قومی صدر کے لئے ہیلی پیڈا کی تعمیراتی کام کا جائزہ لے رہے ہیں۔