لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ نیرج راوت قتل کے معاملہ میں پولیس نے اس کے تین دوستوں لو کش، راکیش اور گرجا شنکر کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کر دی۔
پوچھ گچھ کے دوران پولیس نے راکیش اور گرجا شنکر کو بے قصور قرار دے دیا جبکہ پولیس نے نیرج اور لوکش کے موبائل فون پر کال ڈٹیلس کو دیکھاتو جگور کی رہنے والی ایک عورت کا نمبر پولیس کو ملا۔
پولیس نے جب لوکش سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ مذکورہ عورت رسول پور گاؤںمیں رہتی تھی ۔اس دوران اس کے اور نیرج کے قریبی تعلقات ہو گئے۔ گزشتہ سال عورت کی جگور میں شادی ہو گئی لیکن اس کے بعد بھی دونوں کی عورت سے گفتگو ہوتی رہتی تھی۔ لوکش کو یہ بات ناگوار گزری کہ نیرج مذکورہ عورت سے کیوں گفتگو کرتا ہے اسی کے سبب اس نے گزشتہ شب نیرج کو قتل کر دیا۔ ملز م نے بتایا کہ اس نے نیرج کا قتل ہتھوڑے سے کیا ہے جبکہ نیرج کے جسم پر دھار دار اسلحہ کے نشان ملے ہیں۔