لکھنؤ، 17 نومبر (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے چار رکن اسمبلی(ایم ایل سی) نریندر بھاٹی، سی پی چندرا، روی شنکر سنگھ اور رما نرنجن بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ کی قیادت میں ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما کی موجودگی میں چار ایم ایل سی نے شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر سنگھ نے کہا کہ چار ایم ایل سی جو بی جے پی خاندان کا حصہ بنے وہ ایس پی کے مضبوط لیڈر رہے ہیں۔