مہوبہ : اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو بندیل کھنڈ کے مہوبہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ارجن ڈیم کے ذیلی پروجیکٹ اور آبپاشی کے دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ یہ اب ’سبز بندیل کھنڈ-خوشحال بندیل کھنڈ‘ کی طرف لے جائے گا اور خطہ کا خواب پورا ہو گا۔









