لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ اندرا نگر میں کپڑا کاروباری کے گھر کو چوروں نے نشانہ بناتے ہوئے تالا توڑ کر ہزاروں روپئے نقد، زیورات اور قیمتی سامان چوری کر لیا۔
تاجر جب گھر واپس پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ گھر میں چوری ہو گئی ہے۔
تاجرکی تحریر پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق اندرا نگر کے باشندے کپڑا تاجر ہریش نگم نے پولیس کو بتایاکہ منگل کو وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ باہر گیا ہوا تھا۔ جب وہ بدھ کو گھر واپس پہنچا تو اس کے گھرکے صدر دروازے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔