لکھنؤ: پورے ملک میں پولیس فورس کو وقت کی ضرورت کے مطابق اہل بنانے کے لئے جدید تکنیک کے فروغ پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں ایک اعلی سطحی’پولیس تکنیک مشن’ تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے.
تاکہ مستقبل کی تکنیک کو پولیس کی ضرورتوں کے مطابق ڈھالا جاسکے تین روزہ 56ویں ڈائرکٹر جنرلس/انسپکٹر جنرلس آف پولیس سمیلن کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے اتوار کو کہا کہ ڈرون تکنیک کا استعمال لوگوں کے فائدے کے لئے کیا جانا چاہئے انہوں نے 2014 میں نافذ کئے گئے اسمارٹ پولیسنگ کی مستقل جائزے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس میں لگاتار تبدیلی اور اسے ادارہ جاتی کرنے کی ہدایت دی۔
پولیس کے روزمرہ کے مسائل کے حل کے لئے انہیں اعلی تکنیکی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو جوڑنے کے لئے کہا کہ تاکہ ہیکاتھان کے ذریعہ سے تکنیکی حل ڈھونڈھ سکیں۔
وزیر اعظم نے سبھی پولیس متعلقہ واقعات کا تجزیہ اور سیکھنے کے اس عمل کو ادارہ جاتی کرنے پر زور دیا۔