نئی دہلی، 22 نومبر (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود گھریلو سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کوئی راحت نہیں دی، جس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اٹھارہویں دن بھی مستحکم رہیں۔
مرکزی حکومت کی طرف سے دیوالی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی ۔ اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا جس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔ اس کے بعد سے آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار ہے۔