اٹاوہ: پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(پی ایس پی)سربراہ شیوپال یادو نے انتباہی لہجے میں کہا ہے کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو ایک ہفتے کے اندر اتحاد یا انضمام پر فیصلہ کریں بصورت دیگران کی پارٹی کوئی نہ کوئی مشکل فیصلہ کرنے کو مجبور ہوگی۔
ایس پی فاونڈ ملائم سنگھ یادو کے 83ویں یوم پیدائش پر ماسٹر چندگیرام میں منعقد دنگل سے خطاب کرتے ہوئے شیوپال نے پیر کو کہا کہ اس پروگرام میں ان کے بڑے بھائی ابھیئے رام سنگھ یادو کو چھوڑ کر کنبے کا کوئی اور رکن نہیں آیا۔
اسے لے کر تلخی بڑھنا تو یقینی تھا ہی۔