نینی تال : اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کے جھنکایا میں اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور پولس نے اتوار کی شب ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 میچ میں سٹہ لگاتے ہوئے چار لوگوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ۔
ملزم سے دو لاکھ روپے کی رقم، ایک ایل ای ڈی بھی برآمد کی گئی ۔









