جیند : ہریانہ کے ضلع جیند میں نڈانی گاؤں کے نزدیک کل دیر رات ایک کار کے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرانے کے حادثے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کار میں سوار انو گھناگھس ،سنیل ،رام کیش سمیت چار لوگ ایک شادی میں شامل ہونے کے بعد جیند لوٹ رہے تھے۔
جیند،گوہانا راستے پر اچانک ہی سامنے سے ایک نامعلوم گاڑی آگئی اور اس سے ٹکرانے سے بچانے کی کوشش میں ڈرائیور کا گاڑی سے کنٹرول کھو گیا اور کار جا کر سڑک کے کنارے درختوں سے ٹکراگئی۔