لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے کسانوں سے کم از کم سہارا قیمت کے تحت مختلف دھان خرید مراکز سے 752137.87 میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی ہے۔
محکمہ غذاورسد کے ذریعہ موصولہ اطلاع کے مطابق آج 65920.08میٹرک ٹن دھان کی خرید اری ہوئی ۔
اس اسکیم سے اب تک 109420کاشتکاروں کو مستفید کیا گیا ہے اور تقریباً 808.567کروڑ روپئے کی ادائیگی ان کے بینک اکاو نٹ میں کی گئی ہے۔