انقرہ، 25 نومبر (یو این آئی/ اسپوتنک) ترکی کے شہر استنبول میں پولیس نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے 40 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ یہ رپورٹ دووار نیوز پورٹل نے دی ہے۔
پورٹل کے مطابق استنبول کے ضلع کڈیکوئی میں پولیس نے نعرے لگاتے ہوئے حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی بوجھاروں کا استعمال کیا۔
مظاہرین استنبول کے اوسیلر اور باقرکوئی اضلاع میں بھی جمع ہوئے۔ پولیس نے اس چوک کی ناکہ بندی کر دی جہاں جلسے کا منصوبہ تھا ۔ ضلعی انتظامیہ نے ایک ماہ کے لیے ریلیوں پر پابندی لگا دی ہے۔