ویلنگٹن، 25 نومبر (یو این آئی/ژنہوا) نیوزی لینڈ نے جمعرات کو کورونا وائرس (کووڈ-19) ڈیلٹا ویرینٹ کے 178 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کے نئے کیسز میں سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں 149، وائیکاٹو میں 16، نارتھ لینڈ میں دو، بے آف پلینٹی میں نو اور لیکس اینڈ مڈ سینٹرل ڈسٹرکٹ ہیلتھ بورڈ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔
اس دوران وزارت نے آکلینڈ سٹی اسپتال میں ایک کورونا مریض کی موت کی اطلاع دی ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 77 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے آٹھ انتہائی نگہداشت کی یونٹ میں ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اس وقت ملک میں کووڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد 10,421 ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک ملک میں 92 فیصد لوگوں کو کووڈ ویکسین کی پہلی اور 84 فیصد لوگوں کو دونوں ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔