لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے اتحاد کا باضابطہ طور پر ابھی تک اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن دونوں پارٹیوں نے اپنی پارٹی کے صدور کی پہلی مشترکہ ریلی مغربی اترپردیش کے شہر میرٹھ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماج وادی پارٹی ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا کہ 7 دسمبر کومیرٹھ میں ایس پی صدر اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی صدر جینت چودھری کی پہلی عوامی میٹنگ ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز جینت نے یہاں اکھلیش سے ملاقات کی تھی اور سیٹوں کی تقسیم پر میراتھن میٹنگ کی ، لیکن کچھ سیٹوں پر دونوں فریقوں کے درمیان رسہ کشی کی وجہ سے اتحاد کا باضابطہ اعلان نہیں ہو سکا ۔