چندوسی (نامہ نگار)مولیٰ گڑھ میں صفائی ملازم کی بیوی نے شوہر کی عادتوں سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی۔
خودکشی کی اطلاع ملنے کے بعد مائیکہ کے لوگ گاؤںپہنچے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انہیں کسی ایسے واقعہ کا علم نہیں ہے اور نہیں کوئی تحریر ملی ہے۔
موصولہ خبر کے مطابق کوتوالی علاقہ کے گاؤں مولیٰ گڑھ کے باشندے حکم سنگھ کی بیوی گڑیا نے خودکشی کرلی ہے۔پنچایتی راج محکمہ کے صفائی ملازم کے عہدہ پر تعینات حکم سنگھ کی غلط عادتوں سے پریشان ہوکر گڑیا نے خودکشی ہے۔
گڑیا کے مائیکہ والوں نے اسے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ ابتدائی علاج کے بعد اسے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا لیکن علاج کے دوران گڑیا کی موت ہوگئی۔پولیس نے اسپتال پہنچ کر گڑیا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔