لکھنو: مرکز اور ریاستی حکومتوں پر تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں کمزور اور محروم طبقہ کو ریزرویشن کا فائدہ نہیں دینے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہاکہ یوم آئین کے موقع پر حکومت کو ان طبقات کے لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے اور اپنی اس کمی کو جلدہی دور کرنا چاہئے۔









