جنوبی افریقا سے ممبئی ایئرپورٹ آنے والے مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ میڈیا کے مطابق کورونا کے مریض میں اومی کرون کی جانچ کی جارہی ہے، متاثرہ شخص کو قرنطینہ کردیاگیا۔
دوسری جانب کینیڈا میں بھی اومی کرون کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا کی قسم سے دُگنی رفتار سے پھیلنے والا وائرس آسٹریلیا اور نیدر لینڈز بھی جا پہنچا۔
دوا ساز کمپنیوں کو اومی کرون کو سمجھنے کیلئے 2 سے 3 ہفتے درکار ہیں، یورپی یونین برطانیہ میں اومی کرون کا تیسرا کیس سامنے آگیا جبکہ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے ٹارگیٹیڈ ٹیسٹنگ شروع کردی۔
برطانیہ میں کل سے نئی پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ اس کے علاوہ جی سیون ملکوں کے وزرائے صحت کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔