نوم پنہ، 30 نومبر ؛ کمبوڈیا نے کووڈ-19 کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے افریقہ کے 10 ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی ہے۔
ملک کے وزیر صحت مام بنہینگ نے یہ اطلاع دی۔ کمبوڈیا نے یہ پابندی پیر کی آدھی رات کو لگائی۔
بنہینگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جن 10 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں بوتسوانا، ایسواتینی، لیسوتھو، موزمبیق، نامیبیا، جنوبی افریقہ، زمبابوے، ملاوی، انگولا اور زامبیا شامل
ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے گزشتہ تین ہفتوں میں ان 10 ممالک کا سفر کیا ہے ان کے کمبوڈیا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
وزیر صحت نے کہا’’ یہ قدم کمبوڈیا میں اومیکرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔ یہ پابندی اس بیان کے جاری ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر لاگو ہوگی۔