کانپور (نامہ نگار)سماجوادی پارٹی کے مہانگر امیدوار سریندر موہن اگروال نے جمعرات کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ وایس ایم ایس کے ذریعہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔
سریندر موہن نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہوں نے عوام سے براہ راست رابطہ کرنے کے لئے فیس بک پیج تیار کیا ہے۔
اس کے علاوہ شہر کے لوگ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔مہانگر میں مجلس عاملہ کو برخاست کئے جانے کے سوال پر سریندر موہن نے کہا کہ ضلع مجلس عاملہ کی تشکیل کے سلسلہ میں مرکزی قیات جلد ہی فیصلہ کرے گی۔راجو شریواستو کے بی جے پی میں شامل ہونے پر انہوں نے کہا کہ راجو شریواستو کی سرگرمیوں کی وجہ سے ہی ان سے ٹکٹ واپس لیا گیا ہے۔، انہوں نے کہا کہ راجوشریواستو کے بی جے پی میں شامل ہونے سے ان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
کیونکہ سماجوادی پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ان کی سرگرمیوں پر اعتراض کیا تھا۔