سہارنپور: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی دو دسمبر کو شکمبھری دیوی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع منعقد عوامی ریلی کے پیش نظر ضلع کے سبھی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے منگل کو بتایا کہ شکمبھری دیوی یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کے موقع پر موجود عوام اور آمدورفت کے نظام کو بہتر ڈھنگ سے چلانے کے لئے سبھی تعلیمی اداروں میں دو دسمبر کو چھٹی کااعلان کیا گیا ہے۔