اورنگ آباد، 2 دسمبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 36 نئے معاملات سامنے آئے۔ اس دوران اس وبا کی وجہ سے چار لوگوں کی موت ہو گئی۔یہ جانکاری طبی حکام نے جمعرات کو دی ہے۔
خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ ضلع ہیڈکوارٹرس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اورنگ آباد ضلع کورونا انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 12 نئے کیس درج ہوئے اور تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد بیڈ میں 19 کیسز درج ہوئے اور ایک شخص فوت ہوا۔ لاتور میں چھ، پربھنی اور عثمان آباد میں تین تین کیس درج کیے گئے۔ ناندیڑ اور ہنگولی میں ایک ایک کیس سامنے آیا جبکہ جالنا میں ایک بھی معاملہ درج نہیں ہوا ہے۔