لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو حکومت میں شیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائب کے بچوں کا وظیفہ روکنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت بننے پر ان بچوں کا وظیفہ دوبارہ شروع کیا گیا۔
یوگی نے جمعرات کو ریاست کے 12.17لاکھ طلبہ کو وظیفہ کی سوغات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بی اے اور ایم اے کے طلبہ و طالبات کو ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون بھی دے گی۔
یوگی نے طلبہ کے کھاتوں میں آن لائن 458.66کروڑروپئے کا وظیفہ منظور کیا ۔