جھانسی، 3 دسمبر (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے حال ہی میں اساتذہ کی اہلیت کی بھرتی (ٹی ای ٹی) امتحان کے پرچہ لیک ہونے کا سلسلہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے آبائی ضلع گورکھپور سے جڑے ہونے امکانات کا حوالہ دیتے جمعہ کو حکومت سے اس کی گہرائی سے جانچ کرانے کی مانگ کی۔
مسٹر اکھلیش نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس طرح سے اطلاع مل رہی ہے کہ ٹی ای ٹی امتحان کا پرچہ لیک ہونے کا کوئی مشتبہ ملزم بھی گورکھپور سے پکڑا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ اطلاع درست ہے تو یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور کم از کم وزیر اعلیٰ یوگی کو اپنے آبائی ضلع سے اس سنسنی خیز معاملے کے تعلق کی سنجیدگی سے تحقیقات کرانی چاہئے۔