اورنگ آباد، 6 دسمبر ؛مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41 نئے معاملات سامنے آئے۔ اس دوران اس وبا کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔یہ اطلاع طبی حکام نے پیر کے روز دی۔
خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ ضلعی دفاتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اورنگ آباد ضلع کورونا انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثررہا، جہاں 17 نئے کیس درج ہوئے اور اس دوران دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد لاتور میں سات، جالنا اور بیڈ میں پانچ ۔ پانچ، پربھنی اور ناندیڑ میں تین ۔ تین اور عثمان آباد میں ایک کیس درج کیا گیا۔ اس دوران ہنگولی میں ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔