ممبئی (وارتا)بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور کاجول کا کہنا ہے کہ ستاروں کے لئے بیداری لانا زیادہ آسان ہوتا ہے ۔ کاجول ایک سماجی مہم لائف بوائے ’اے چائلڈ ریچ۔ ۵‘کی حمایت کرتی ہیں ۔ کاجول اس مہم سے گذشتہ سال منسلک ہوئی ہیں ۔ یہ مہم زیادہ سے زیادہ بچوں کو اپنی زندگی کے پانچویں بسنت میں قدم رکھنے میں مدد کرتی ہے ۔ یہ مہم گذشتہ سال مدھیہ پردیش کے گائوں تھیس گورا میں شروع اور اس کے کافی اچھے نتیجے ملے ۔مہم شروع ہونے کے بعد تھیس گورا میں متعدی امراض کے معاملے ۳۶ فیصد سے کم ہوکر پانچ فیصد پر آگئے ۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں ہر سال سے کم عمر کے لاکھوں بچے نمونیا او ر دست کی وجہ سے مر جاتے ہیں ۔ کاجول کا کہنا ہے کہ اداکاروں کی آواز زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچتی ہے اور بیداری کا زیادہ زیادہ فروغ ہوتا ہے۔ کاجول نے کہا کہ میرے خیال سے ایک ادا کارہ یا اداکار کے لئے بیداری پیدا کر نا آسان ہے کیوںکہ لوگ معروف چہروںسے وابستہ ہوتے ہیں اور ان کی اباتوںکو سنتے ہیں یہ تبدیلی لانے کیلئے بہت مدد کرتا ہے ۔ بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ وہ عملی زندگی میں ایک حقیقت پسند مگر انتہائی سخت ماں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول کا کہنا تھا کہ میں عملی زندگی میں حقیقت پسند اور ایک سخت ماں ہوں اور میری بیٹی مجھ سے اکثر شکایت کرتی ہے کہ میں اس کے لئے بہت زیادہ سخت ہوں، اس پر میرا جواب ہوتا ہے یہ سختی بہت ضروری ہے، اگر سختی نہ کی تو تم وہ سب نہیں سیکھ سکھتی جو میں سکھاناچاہتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں میں اچھی عادات لانے کے لئے ایسا کرنا بہت ضروری ہے۔کاجول کا کہنا تھا کہ ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، دونوں بہت زیادہ چلبلے اور پراعتماد ہیں، بیٹی شخصیت کے اعتبار سے بہت حد تک اپنے باپ سے ملتی ہے لیکن اس میں کچھ عادات مجھ جیسی بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹا ابھی عمر میں بہت چھوٹا ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ اس کی عادات مجھ پر جائیں گی یا اجے دیوگن پر۔