لندن، 9 دسمبر(یواین آئی) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شہرہ آفاق فٹ بال کھلاڑی پیلے کو بدھ کے روز برازیل کےمقامی اسپتال میں بڑی آنت کے ٹیومر کے علاج کیلئے لایا گیا ۔
واضح رہے کہ 3 بار فٹ بال عالمی کپ جیتنے والے پیلے کی رواں سال ستمبر میں بڑی آنت کے ٹیومر کو نکالنے کے لئے سرجری ہوئی تھی۔
تاہم اب اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پیلے کو اس بار کیموتھراپی بھی کرانی پڑے گی۔