لکھنؤ: ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی بیوی مدھولکا راوت کے علاوہ دیگر 11آرمی افسران کی ایک حادثے میں موت پر اترپردیش میں غم کی لہر ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی،کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آرمی افسر کی حادثاتی موت کو ناقابل تلافی قرار دیتے ہوئے اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یوگی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ آرمی افسران و ملازمین کی آج ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کافی تکلیف دہ ہے۔