رام پور، 9دسمبر (یو این آئی) اتر پردیش میں رام پور کے آخری نواب رضا علی خان بہادر کی 2700 کروڑ روپے کی ذاتی جائیداد تقریباً پانچ دہائیوں کے بعد بالآخرتقسیم ہو گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر ضلعی جج نے نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے 14 فریقین میں شیعہ شرعی قانون کے تحت اس جائیداد کو تقسیم کیا ہے۔
سال 1972 میں نواب رضا علی خان سے تعلق رکھنے والے 14 فریقین کی جانب سے اس متنازع جائیداد کا معاملہ دائر کیا گیا تھا جس میں سپریم کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ جج گورو کمار سریواستو نے پانچ جائیدادوں کو جن کی مالیت تقریباً 2700 کروڑ روپے ہے، 14 فریقین میں شیعہ شرعی قانون کے تحت تقسیم کردیا ہے۔