غازی پور : اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بی جے پی حکومت ریاست میں ترقی کی گنگا بہا رہی ہے۔
موریہ نے جمعہ کو جکھنیاں تحصیل ہیڈ کوارٹر میں ایک جلسہ عام میں دعویٰ کیا کہ جرائم سے پاک یہ ریاست بھوک اور بدعنوانی سے نجات کے راستے پر ہے۔
ہر طرف خوشحالی اور ترقی کا ڈنکا بج رہا ہے۔