اورنگ آباد : مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی اور پانچ مریضوں کی موت ہو گئی۔
طبی حکام نے ہفتہ کے روز یہ معلومات دی۔
خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ ضلع ہیڈکوارٹرس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پربھنی ضلع کورونا انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہے، اس دوران یہاں دو نئے کیس درج ہوئے اور دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد بیڈ میں 23 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک مریض کی موت ہوگئی۔ اورنگ آباد میں تین کیسز درج اور ایک مریض فوت ہوا۔ ناندیڑ میں ایک مریض کی موت ہوگئی۔ لاتور اور عثمان آباد میں تین تین کیسز سامنے آئے۔ اس دوران ہنگولی میں کورونا کا کوئی نیا کیس درج نہیں ہوا۔