کانپور : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کے بعد بننے والی سرکار میں کسی مسلمان کو نائب وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ اس ریاست کی 100 نشستوں پر ان کی پارٹی کے انتخاب لڑنے کا مقصد مسلمانوں کو اقتدار میں ان کا حق دلانا ہے۔
کانپور کے جی آئی سی گراؤنڈ میں اے آئی ایم آئی ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر اویسی نے کہا کہ اگر اس بار ریاست اترپردیش کے 19 فیصد مسلم ووٹرز متحد ہو کر ووٹ دیتے ہیں تو ریاست میں اگلا نائب وزیر اعلیٰ مسلم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے کسی سیاسی پارٹی کا ووٹ بینک بننے کے بجائے ریاست میں اپنی قوم کی لیڈر شپ تیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔